Community Empowerment, Urdu
جنڈر / صنف
English version of this documentLa versión española de este documento.La version française de ce document.A versão portuguesa deste documento.Urdu
.
.
......... .
..
جنڈر(صنف) سے متعلق شرکاء کے لۓ نوٹس
فل بارٹل کی تحریر
ترجمہ : سونیہ نوید
  .ورک شاپ ہینڈ آوٹ.
یاد دہانی کے لۓ جنڈر سے متعلق چند ٹاپک؛  تبادلہ خیال کی ‏غرض سے۔ 
..
جنڈر کا تعلق جسم سے نہیں ہوتا
.
جنس کا تعلق جسم سے ہے جبکہ جنڈر کا تعلق معاشرے سے ہے۔
..
جسمانی خصوصیات جیسے کہ قد، جسمانی بناوٹ، رنگ، با ل وغیرہ  انسان میں نسل در نسل منتقل ہوتے ہیں۔ . معاشرتی خصوصیات جیسے کہ عادتیں،رویے، اعتقاد، قوانین اور زبانوغیرہ وہ چیزیں ہیں جو ہم باہمی رابطہ اور میل ملاپ سے سیکھتے ہیں۔ 
..
زنانہ اور مردانہ کے لیے کیا غلط ہے اور کیا صحیح ، یہ سب سکھائ ہوئ باتیں ہیں اور بھلا ئ بھی جا سکتی ہیں۔
.
معاشی پہلو
..
اگرکوئ گروہ ، ادارہ یا طبقہبا قائدگی سے اپنی پچاس فیصد آبادی کو کوئی بھی کارآمد معاشی کاروائی کرنے سے روک کر رکھتا ہیں تو اس کی معیشت کوہونے والا فائدہ پچاس فیصد سے بھی کہیں ذیادہ گھٹ جاتا ہے۔ . معاشی ترقی تبھی ہو گی جب مرد اور عورت دونوں مل کر کام کریں گے۔
..
سیاسی پہلو 
..
اگرکوئ گروہ ، ادارہ یا طبقہاپنی پچاس فیصد آبادی کو سیاسی نوئیت کے فیصلوں میں حصہ دار نہیں بننے دیتا (خاص طور پر ایسے فیصلے جو پورے معاشرے پر اثر انداز ہوتے ہیں ) توان کا سیاسی نظام بہت کمزور پڑ جاتا ہے۔  . ایک سیاسی نظام تب ترقی کرتا ہے (اس میں نیا پن آتا ہے اور کئ مسئلوں کے حل بھی مل جاتے ہیں) جباس میں مرد اور عورت دونوں کی شمولیت ہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں ایسا کرنے سے گروہ، ادارہ یا طبقہ ذیادہ مظبوط بن کر ابھرتا ہے۔
..
تکنیکی پہلو 
.
اگرکو‏ئ گروہ ، ادارہ یا طبقہ باقائدگی سے اپنی پچاس فیصد آبادی کو تکنیکی کاموں (جیسے کہ نئ ایجادات، آلات،سرمایہ وغیرہ) سےدور رکھتا ہے تواس کا تکنیکی اور صنعتی پہلو کمزور رہ جا تا ہے۔ . تکنیکی بنیاد وسیع تر ہو جاۓگی (اس میں نیا پن آۓ گا اور کئ مسئلوں کے حل بھی مل جائیں گے) اگراگر اس میں عورت کو بھی شامل کیا جاۓ۔ ایسا کرنے سے گروہ ، ادارہ یا طبقہ ذیادہ مظبوط بن کر ابھرے گا۔ 
..
انسانی حقوق کا معاملہ
..
تمام لوگوں کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ معشرتی معاملات میں پوری طرح سے حصہ دار بنیں چاہے ان کا رنگ،نسل، ذات، مذہبی رسومات،صنف یا تاریخی پس منظر کیسا ہی کیوں نہ ہو۔
..
ثقافتی پہلو 
..
ثقافت اور روایات زندہ رہتی ہیں۔ . زندہ رہنے اور پھلنے پھولنے کے لیۓ اسے بدلتے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا پڑتا ہے۔
..
اس کو جوں کا توں رکھنے کی کوشش کرنے کا مطلب ہے   ––  اس کو ختم کر دینا۔  : دیکھیۓ تو کیا آپ اپنے کلچر کو ہمیشہ ایک جیسا رکھنا چاہتے ہیں؟  . عورتوں کے متعلق اکثر روایات ما‍ضی پر مبنی ہیں۔ لیکن اگر کسی بھی ادارے ، طبقےیا معاشرے کو پھلنا پھولنا اور آگے بڑھنا ہے تو اسے اپنی اس سوچ کو بدلنا ہو گا کہ عورتوں کو معاشرتی زندگی میں حصہ نہیں لینا چاہیۓہیے، گھر پر رہنا چاہیے اور مردوں کی خدمت کرنی چاہیۓ۔ 
..
فائدہ کس کو ہو گا ؟
..
وقتی طور پر شائد ایسا لگے کہ چند لوگوں (مثلا" عورتوں) کو برابر کی حیثیت دینے سے چند اور لوگوں (مثلا' مردوں) کیدولت، طاقت اور رتبے میں کمی واقع ہو گئ ہے مگروقت آنے پر یہ ثابت ہو جاۓ گا کہ ایسا کرنے سے پورا ادارہ، طبقہ اور معاشرہ مظبوط اور متمول ہو گا جو سب ہی کے لۓ فائدے مند ہے۔
––»«––
..
تربیت
..
Training
,
جنڈ ر/ صنف