عمل درآمد کرنا، اُردوُ میں
IndonesianEnglish version of this documentVersão deste texto em espanhol.La version française de ce documentItalianoA versão portuguesa deste documentoRumanian
ArabicHindiNepaleseUrdu Script
....
عمل درآمد کرنا، اُردوُ میں
کمیونٹی کا حرکت میں آنا، اُردو میں
.
by Phil Bartle
ماڈیول کا ہب
.. .....
ماڈيولعمل درآمد کرنا میں موجود ڈوکیمینٹس
 
..
خُدا اُن لوگوں کی مدد نہیں کرتا جو کام سے دوُر بھاگتے ہیں۔
Sophocles
..
جب آپ نے اپنے آپ کو اور کميونٹی کو تیٌار کر لیا ہو، تب سے کمیونٹی کا کام شروع ہوتا ہے۔
....
موبیلايزر کی حیثیت سے آپ پہلے ہی سے کام کر رہے ہیں یعنی کمیونٹی کو تیٌار کرنے میں اب کمیونٹی کے حرکت میں آنے کی باری ہے۔  .... اس پروجیکٹ کے بارے میں تمام فیصلے کمیونٹی نے مِل جُل کر کئے ہیں، اور ایک مُشترکہ کمیٹی تشکیل دی ہے، جو اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کرواۓ گی۔ کمیونٹی نے پروجیکٹ کو مُکمٌل کرنے کے لیۓ ایک مُشترکہ لائحہ عمل تیٌار کر لیا ہے۔ اب اس لائحہ عمل کو عملی جامہ پہنانے کی باری ہے۔ 
..
فرض کریں کہ کمیونٹی کو ایک لیٹرین تعمیر کرنی ہے۔ اس کے لیۓ خاکوں کی جانچ پڑتال کر لی گٔی ہے، وسایٔل جمع کر لیٔے گیۓ ہیں، اور تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے۔ ایک موبیلايزر کی حیثیت سے آپ کو بُہت سے کام کرنا باقی ہیں۔ لیکن لیٹرین کی تعمیر کی نگرانی یا اس میں مدد کرنا آپ کے فرایٔض میں شامِل نہیں۔  . آپ کا کام ہے کہ کمیونٹی کو تکنیکی مہارت تک رساي مُہیٌا کریں ، جن کی نشاندہی کمیونٹی نے تعمیراتی مراحل کے دورآن کی ہو گی، اور اس بات کا خیال رکھیں کہ تعمیراتی کام کی صحیح طرح سے نگرانی ہو رہی ہے اور یہ کہ اس پروجیکٹ کے ہر پہلوُ کے مُتعلٌق معلوُمات ہر ایک کو با آسانی میُسٌر ہیں۔ خاص طور پر اِخراجات کا حساب کِتاب۔ اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کمیونٹی پروجیکٹ کو مُکمٌل کرنے میں سُست نہ پڑ جاۓ اور یہ یاد رکھے کہ یہ پروجیکٹ ان کا اپنا پروجیکٹ ہی ہے۔
..
اس موڈیول میں اُن کاموں کی نِشاندھی کی گٔی ہے، جو کمیونٹی کے حرکت میں آنے کے بعد آپ کے ذِمٌہ ہونگے۔ آپ کمیونٹی کے کاموں کو کنٹرول نہیں کرینگے، بلکہ ان کی ہِمٌت بڑھايں گے اور ان کاموں میں کمیونٹی کی مُعاونت کريں گے۔ غرض یہ کی آپ کمیونٹی کی حوصلہ افزائ کریں گے، ان کو مشورے فراہم کریں گے اور کمیونٹی کے کام کی قدر شناسی کریں گے۔  اس کے عِلاوہ آپ تکنیکی مہارت یا ٹرینِنگ کے حُصول میں کمیونٹی کی مدد کریں گے، پروجیکٹ کے مُعاملے میں لوگوں کو معلُومات فراہم کريں گے، اور اس بات کا خیال رکھیں گے کہ پروجیکٹ میں مردوں اور عورتوں، دونوں کو کام کرنے کے مواقع مُئیسٌر آیئں۔ 
––»«––
..
Community Contribution;
Bringing Material:
..
Action: Community Contribution; Brining Material
..
Bottom of Page
Copyright
ا آ ب پ ت ٹ ث ج چ ح ح د ڈ ذ ر ڑ ز ڎ س
ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ك گ ل م ن و ہ ء ی ے
Key Words
Handbook
Introduction
Training Modules .
Acknowlege
Site Map
 
Home Page
Link to Phil Bartle's family site
Go to the People
Akan Studies
.Sociology
Contact Us
   
 .Updated  2008.04.14.
Following the path of least resistance makes all rivers and some men crooked