سسٹينيبِلٹی
يعنی پائیداری کسی پروجيکٹ کی تکميل کے
ليۓ بُہت اہم ہے۔ (یہ لفظ کئ زُبانوں ميں
نہيں پایا جاتا ہے). اس کے معنی ہيں کہ
کسی پروجيکٹ ميں بيرونی امداد کے مُنقطعہ
ہونے کے بعد اپنے بل بوتے پر پروان چڑھنے
کی کتنی صلاحيت ہے۔ مثال کے طور پہ، اگر ايک
کميونٹی پانی کی نکاسی کا سِسٹم يا نظام تيٌار
کرتی ہے، تو اس ميں اس نکاسی کے نظام کی مرمٌت
کرنے، صفائ کرنے اور اس نظام کو مناسب طريقے
سے بروۓکار لانے کے صلاحيت ہونی چاہيۓ۔ |
.. |
ایک بیرونی
خیراتی ادارے کے ليۓ بیرونی امداد مُنقطعہ
ہو جانے کے بعد اس سِسٹم کا جاری رہنا اس کی
پائیداری ہے۔ ایک موبیلائزر کی حیثیت سے
آپ کےجانےکےبعد اس سِسٹم کااس کمیونٹی کو
مظبوط بنانے کے عمل کو جاری رکھنا اس کی پائیداری
ہے۔ ماہرِماحوليات کے لیے اس نظام کی پایئداری
اس بات پر مُحیط ہے کہ یہ نظام اپنے اِرد گِرد
کے ماحول پر کس طرح کے اثرات مُرطٌب کرتا
ہے، آیا اس کے جاری رہنے سے نا قابلِ تجدید
وسائل ناپید تو نہیں ہو جایئں گے۔ |