............ |
.
برادری
کی تنظیم کے باب میں شامل اصطلاحلات |
.
کسی
چیز کو سیکھنے کے مختلف ذرائع مثلاً پڑھنے
, سننے اور دیکھنے میں سب سے کارگر ذریعہ عملی
کام ہے. دیکھئے تربیت
کے طریقے. |
. |
عملی
کام کرنے کے ذریعے سیکھنے کے مختلف طریقے
ہیں جن براہِ راست میدانِ عمل میں تربیت دینے
والے فرد کی زیرِ نگرانی کام کرنا اور بالواسطہ
طور پر کسی فرضی کردار کو نبھانے اور ثمثیلی
کھیل میں حصہ لینا شنامل ہے |
...
.
.
...
مستقبل
میں کوئی کام کرنے کیلئے سوچ بچاراور تیاری
کرنے کو منصوبہ بندی کرنا کہتے . اچھی منصوبہ
بندی مختلف مدارج پر مشتمل ہوتی ہے اور یہ
مدارج موجودہ صورتحال سے لیکر مطلوبہ منزل
تک پہنچنےتک کے مکمل لائحہ عمل کا احاطہ کرتے
ہیں. دیکھئے
منصوبہء
عمل. |
. |
ایک
کارگر طریقہ یہ ہے کہ منصوبہ بندی کا آغاز
منزلِ مقصود سے کیا جائے یعنی ہدف طے کرنے
کے بعد قدم بقدم پیچھے کی طرف مختلف مدارج
کی وضاحت کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر پہنچا
جائے. |
...
हिन्दी |
Italiano |
日本語
計画 |
Kiswahili |
.
.
...
کسی
بھی معاشرتی اکائی کو مستحکم کرنے کیلئے
شفافیت ایک لازمی عنصر ہے. دیکھئے ( عناصر
استحکام کے ). یہاں لفط " شفافیت" سے مراد
کسی چیز کو آر پار دیکھ سکنے کی قابلیت ہے.. |
. |
جب سرکاری
اہلکار خفیہ طور پر اور عوام کو بے خبر رکھ
کر کچھ کام کرنے ہیں تو اسے "شفافیت" نہیں
کہا جاتا. ُ(مثلاً فیصلے کرتے ہیں یا وسائل
کا تعین کرتے ہیں) اس طرح وہ لوگوں کی . "آنکھوں
میں دھول جھونکتے ہیں." |
...
اس
طرح عدم اعتماد , سماجی تفریق اور معاشرتی
اکائیوں کے درمیان فاصلے بڑھتے ہیں اور یہی
چیزیں ( غربت اور معاشرتی
کمزوری ) کے بھی بنیادی عوامل ہیں. ایک متحرک
کارکن کی حیثیت سے آپکا کام شفافیت کو فروغ
دینا ہے. آپ لوگوں کو بتا دیں کہ کیا ہورہا
ہے اور لوگوں کو یہ حق حاصل ہے اور انکی ذمہ
داری بھی ہے کہ وہ برسرزمین جاری کاروائیوں
سے آگاہ رہ سکیں. (آگاہی کا پرچار). |
. |
یہ کام
آب اس چیز پر یقین رکھتے ہوئے کریں کہ شفافیت
کو آپکی قائم یا منظم کردہ تنظیم میں کلید
عنصر کا مقام حاصل ہے. "معلومات تک رسائی"
یا اس جیسے دوسرے قوانین جو حکومتی اخراجات
کی تفاصیل کو عوامی دستاویز قرار دیتے ہوئے
اس تک عوام کی رسائی کو یقینی بناتے ہیں, ان
سب کا قوانین کا مقصد حکومتی شفافیت کو فروغ
دینا ہوتا ہے. حالانکہ کچھ حکومتی اہلکار
ان قوانین کی اصل روح کو مسخ کرنے کی کوشش
کرتے ہیں. |
...
اگرآپ
کسی مسئلہ کو چھپاتے ہیں یا اس پر پردہ ڈال
دیتے ہیں یا اسکے وجود سے ہی انکار کر دیتے
ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ نے یقینى طور
پر مسئلہ کے حل سے چشم پوشی کر لی ہے. |
. |
اگر آب
اسے چھپانے کی بجائے سامنے لاتے اور مسئلہ
تسلیم کرتے اور دیانتداری سے اس کا تجزیہ
کرتے تو آپ اسکا حل نکالنے کی بہتر پوزیشن
میں ہوتے. شفافیت کو اسی طرح تقویت پہنچتی
ہے. |
...
.
.
...
ڈیموکریسی
یعنی جمہوریت قدیم یونانی زبان کا لفظ ہے
جس میں لفط ڈیمو کا مطلب عوام اور کریسی کا
مطلب طاقت ہے. |
.
|
یعنی
جمہوریت کا مطلب ہے "عوام کی طاقت" . . قدیم
یونان صحیح معنوں میں جمہوری نہیں تھا کیونکہ
اس کی معشیت کا دارومدار غلاموں سے مزدوری
لینے پر تھا. |
....
جمہوریت
کی کئی قسمیں ہیں , مثلاً عوامی نمائندگی
کی جمہوریت جہاں عوام فیصلہ سازی کیلئے اپنے
پارلیمانی نمائندے منتخب کرتے ہیں جبکہ دوسری
بلاواسطہ جمہوریت ہوتی ہے جہاں عوام براہِ
راست فیصلہ سازی میں شریک ہوتے ہیں. ) |
. |
ایک
متحرک کارکن کی حیثیت سے آپ سے جمہوریت کو
فروغ دینے کی توقع کی جاتی ہے لیکن اس کا مطلب
یہ نہیں ہے کہ آپ برطانوی جمہوریت کا عملی
نمونہ ہی نافذ کر دکھائیں. بلکہ یہ دیکھیں
کہ سماجی طور پر کیا کچھ قابلِ عمل ہے |
...
.
.
...
"صورتحال
کا تجزیہ" " اس عمل کا نام ہے جس میں کسی
معاشرتی اکائی کے ترجیحی مسائل اور مسائل
کے عوامل کی شناخت کی جاتی ہے.. دیکھئے پی
اے آر. |
. |
ایک متحرک
کارکن کی حیثیت سے آپکا کا فرض ہے کہ معاشرتی
اکائی کے تمام یا زیادہ سے زیادہ دستیاب افراد
کو معاشرتی اکائی (برادری) کی صورتحال کے
تجزئیے اور مشاہدے میں ضرور شامل کریں. |
.
हिन्दी |
Italiano |
日本語
状況分析 |
Kiswahili |
.
.
..
محتاجی
کی لت اس رویہ یا اعتقاد کو کہتے جس کےمطابق
کوئی گروہ بیرونی مدد کے بغیر اپنے مسئلہ
کا حل نہیں نکال سکتا. |
. |
یہ ایک
کمزوری ہے جسے خیرات کے ذریعے مزید خراب کر
دیا گیا ہے. دیکھئے : محتاجی
کی لت. |
.
हिन्दी |
Italiano |
日本語
依存 |
Kiswahili |
.
.
کسی
منصوبے کی سرگرمیوں کے باقاعدہ مشاہدے , دستاویزی
ریکارڈ , تجزیہ اور ان سرگرمیوں کے نتائج
کی رپورٹنگ کو نگرانی کہا جاتا ہے (دیکھئے
نگرانی). |
.
.
...
منصوبہ
کی تفصیلات طے کرنے سے پہلے صورتحال کا تجزیہ
ناگزیر ہے. پی
اے آر یا پی آر اے |
. |
ایک سماجی
منصوبہ کیلئے ضروری ہے پوری برادری اس منصوبہ
کے مشاہدے, تجزیے, مشکلات کی تشخیص , ذرائع
کی نشاندہی اور رکاوٹوں کو سامنے لانے کے
عمل میں بھرپور طور پر شامل رہے. |
...
کسی
بھی برادری کے ارکان اس طرح کے تجزیے کرنے
خود بخود نہیں بیٹھ جاتے. کوئی حکم , قانون
, تحریری خاکہ , یا بیان پوری برادری کی شمولیت
کو یقینی نہیں بنا سکتا. |
. |
برادری
کے ارکان کو تجزیہ کرنے کیلئے حوصلہ افزائی
, مہارت , اور راہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے. بہت
سارے دوسرے کاموں کے ساتھ ساتھ ایک متحرک
کارکن کیلئے ضروری ہے برادری کو ان عوامل
کی فراہی کا بندوبست کرے. |
...
تحریک
پیدا کرنے اور تربیت فراہم کرنے کے اس عمل
کو مخفف الفاظ میں کہا جاتا ہے. , پی آر اے
یا پی اے آر.
|
...
.
ترجمہ = ملک غلام مرتضی
اعوان
|
──
|